چین آج نیپال میں ریلوے لائن بنانے اور آزاد تجارت کو عملی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے راضی ہوگیا ہے۔
زمین سے چارو ں طرف سے گھرا نیپال بڑے پڑوسی ملک ہندوستان پر سے اپنا انحصار کم کرنے کے لئے چین سے آزا د تجارت اور ریلوے
لائن کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔
ہندوستان او رچین کے درمیان واقع ہمالیائی ملک نیپال نے اپنے یہاں شہنشاہیت ختم ہونے کے بعد اپنا پہلا آئین گذشتہ ستمبر میں منظور کیا تھا تاکہ وہ برسوں کی جدوجہد کے بعد اپنے یہاں امن اور استحکام قائم کرسکے۔